کراچی، زیر تعمیرعمارت کی لفٹ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق

کراچی، زیر تعمیرعمارت کی لفٹ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق
حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور عمارت کا شیشے لگا رہے تھے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: بوٹ بیسن کے قریب زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن پر بوٹ بیسن کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور عمارت کا شیشے لگا رہے تھے اور اچانک لفٹ آ گری جس کے نیتجے میں 5 مزدور دب گئے۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 5 مزدوروں کو مردہ حالت میں نکال کر تین کی لاشیں سول اور دو کی جناح اسپتال منتقل کر دیں۔