واٹس ایپ صارفین کو ہیکرزسے بچنے کا طریقہ پی ٹی اے نے بتادیا

واٹس ایپ صارفین کو ہیکرزسے بچنے کا طریقہ پی ٹی اے نے بتادیا

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے ) نے پیغام رسانی ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کو ہیکرز سے بچنے کا طریقہ بتادیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے نوٹس کے مطابق واٹس صارفین ”ٹو سٹیپ ویری فیکیشن“ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کو ہیکرز سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

فیچر کو فعال کرنے کیلئے صارف کو 6 ڈیجیٹ کا خفیہ کوڈ اور ای میل ایڈریس درکار ہوتا ہے جسے درج کرکے صارف اپنا اکاؤنٹ ہیکرز سے بچا سکتا ہے۔ ٹو سٹیپ ویری فکیشن آن کرنے کا طریقہ: ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن واٹس سیٹنگز میں دستیاب ہوگا جہاں صارف اپنا 6ڈیجیٹ کا خفیہ کوڈ اور ای میل ایڈریس ڈالیں گے، صارف مذکورہ نمبر کو یاد رکھے گا اور جیسے ہی دوسرے موبائل میں واٹس ایپ نمبر درج کرے گا تو حتمی مرحلے میں اسے پن کوڈ درج کرنا ہوگا۔

یہ دونوں چیزیں داخل کرتے ہی صارف کا واٹس ایپ محفوظ ہوجائے گا۔اگر کوئی شخص آپکا نمبر استعمال کرتے ہوئے نیا اکاؤنٹ بنائے گا تو اسے کوڈ درکار ہوگا تاہم غلط کوڈ ڈالنے پر صارف کو فور طور پر ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

بعدازاں اگر کوئی کوڈ تبدیل کرنا چاہے تو ای میل کے ذریعے باآسانی تبدیل کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے فارورڈ میسجز کی حد مقرر کی تھی، جس کے تحت واٹس ایپ پر اب صرف بیک وقت پانچ افراد کو پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔