لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 معروف غیر ملکی کھلاڑی شامل ہو گئے

 لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 معروف غیر ملکی کھلاڑی شامل ہو گئے
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ آج سے کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سجنے جا رہا ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور پلے آف میں جگہ بنانے کی امیدیں روشن رکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل اے بی ڈویلیئرز کمر کی انجری کے باعث پاکستان نہ آئے تو نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے ویسے ہی پاکستان آنے سے منع کر دیا جس کے باعث ٹین ڈوشاٹے بھی انجری کے باعث باہر ہو گئے جس کے باعث فرنچائز کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا تاہم اب ڈوشاٹے اور کورے اینڈرسن کی جگہ 2 معروف غیر ملکی کھلاڑی لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔

 لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے تصدیق کی ہے کہ انگلش بلے باز رکی ویسلز اور سری لنکن آل راﺅنڈر اسیلا گونارتنے نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا ہے۔ ثمین رانا نے بتایا کہ ٹین ڈوشاٹے ابوظہبی میں پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور باﺅلنگ بھی کر سکتے تھے جن کے متبادل کے طور پر اسیلا گونارتنے کا انتخاب کیا گیا جو آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورے اینڈرسن نے پہلے ہی پاکستان آنے سے منع کر دیا تھا جن کے متبادل کے طور پر رکی ویسلز کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ ٹیم کو ایک وکٹ کیپر بلے باز کی ضرورت تھی۔ وکی ریسلز نے اپنے کیرئیر کے دوران 204 ٹی 20 میچوں کھیلے اور اس سے قبل وہ پشاور زلمی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔