’پلواماحملے ‘میں کون ملوث تھا۔۔۔ ؟فواد چوہدری کا اہم انکشاف

’پلواماحملے ‘میں کون ملوث تھا۔۔۔ ؟فواد چوہدری کا اہم انکشاف
کیپشن: Image Source : PID

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹس میں سچائی ظاہر ہے‘ بھارت ہرچیز کا الزام پاکستان پرڈالنے کی کوشش کرتا ہے‘پلواما پربھارتی دانشور، میڈیا بھی کہہ رہا ہے اندرونی کارروائی تھی‘ بھارتی ائیرفورس کی ناکامی نے مودی کے بیانیے کو نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے روسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت ہرچیز کا الزام پاکستان پرڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بالا کوٹ سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹس میں سچائی ظاہرہے، پلواما پربھارتی دانشور، میڈیا بھی کہہ رہا ہے اندرونی کارروائی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی ائیرفورس کی ناکامی نے مودی کے بیانیے کو نقصان پہنچایا، بھارتی فوج، ائیرفورس سے متعلق بیانیے کی کوشش برباد ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں، بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے خلاف نفرت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نریندرمودی نے پلواما واقعہ کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کوسپانسرکررہا ہے، بھارت کو مذاکرات اور دہشت گردی کےخلاف شراکت داربننے کی پیشکش کی۔