حکومت نے سی پیک منصوبہ ایک سال کیلئے روک دیا ہے: فضل الرحمن

حکومت نے سی پیک منصوبہ ایک سال کیلئے روک دیا ہے: فضل الرحمن
کیپشن: image by facebook

 ڈی آئی خان:جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے موجودہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سی پیک کا منصوبہ ایک سال کیلئے بند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک کے منصوبے کو ایک سال کے لیے روک دیا ہے جوکہ انتہائی پریشان کن ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کے حالات پیچیدہ ہو رہے ہیں ، نواز شریف کی بیماری کو سیاست کہنے والوں کو بھی یہ دن دیکھنے پڑ سکتے ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کی اجازت نہ دینا ریاستی جبر میں ہے ، حکومت نے ایک سال کیلئے سی پیک کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک کے پیسوں کو ترقیاتی سکیموں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ، سی پیک کے پیسوں کو ہڑپ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ خزانہ خالی ہے۔

سب کہتے ہیں نواز شریف کو دل کا مسئلہ ہے لیکن حکومت انکاری ہے ، حکومت نے ایک سال کیلئے سی پیک کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔