چوہدری نثار نے وزیر اعظم عمران خان سے دل کی بات کہہ دی

چوہدری نثار نے وزیر اعظم عمران خان سے دل کی بات کہہ دی
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور :سابق وزیر داخلہ چوہدری جوکبھی نواز شریف کے بہت قریب ہو ا کرتے تھے ،چوہدری نثار اکثر کہا کرتے تھے کہ نواز شریف نے میرے مشوروں پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے آج انہیں جیل کی ہوا کھا نا پڑ رہی ہے ،آج چوہدری نثار نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غصہ چھوڑ دیں اور وقت کی نذاکت کو دیکھتے ہوئے قوم کو متحد کریں ۔

چوہدری نثا رکا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اپنے دائیں بائیں والوںکی باتیں سننا چھوڑ دیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لے آئیں ،ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ ہر وقت اپنے گھوڑے تیار رکھیں .


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی حالات سے متعلق خواہش اور جذبہ بھی ہوتا ہے، اس وقت ملک کواتفاق واتحاد کی ضرورت ہے،چوہدری نثار کا عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں اور خدارا قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں سب کو یکجا کریں، اگر غصہ اب بھی نہیں جا رہا تو مودی پر نکالیں،سابق وزیر داخلہ نے کہا کل وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر حیرانی ہوئی، فوج تب ہی لڑتی ہے جب ان کو عوام سپورٹ کریں، چند لوگوں میں سے ہوں جو سمجھتے ہیں پاکستان کو بھارت سے خیر کی توقع نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی جیسا شخص حکمران بن جائے تو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کو آزادی بی جے پی اور کانگریس نہیں دے سکتی، ہر وقت اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔