لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

 لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی  میں کھیلے جارہے  پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخرزمان نے ٹاس جیتا  کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر فخرز مان نے کہا کہ  یونائیٹڈ کے رونکی بہترین فارم میں ہیں لیکن ان کے خلاف پلان تیار کرلیا ہے جب کہ  محمد سمیع کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے۔