حکومت نواز شریف کی جان لینے پر تلی ہوئی ہے، خواجہ آصف

حکومت نواز شریف کی جان لینے پر تلی ہوئی ہے، خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: خواجہ آصف نے کہا ہے حکومت سازش کے تحت نواز شریف کی جان لینے پر تلی ہوئی ہے ، نواز شریف کو کچھ ہوا  تو ذمہ دار عمران خان کی حکومت ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ نواز شریف کا خیال تھا کہ  ان کا علاج ہوگا لیکن حکومت نے علاج کے نام صرف اسپتالوں کے چکر لگوائے ، اب نواز شریف نے ہسپتال منتقل ہونے سے مکمل انکار  کر دیا ہے حکومت چاہتی ہے نواز شریف کا مرض مزید بڑھے۔

 

انہوں نے کہا کہ  حکومتی دباؤ کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی اپنا موقف نہیں دے پا رہے ہیں۔ حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے، نواز شریف ہسپتال میں زیادہ پریشان رہے، جیل میں وہ کچھ بہتر محسوس کرتے ہیں ۔