پاکستان کا ایف اے ٹی ایف سے بڑا مطالبہ

  پاکستان کا ایف اے ٹی ایف سے بڑا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:  پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ  کے بھارتی سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  کے سربراہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے  ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ایشیاء پیسیفک گروپ کے سربراہ بھارتی ہیں اور بھارتی ہونے کی وجہ سے متعصب ہیں، لہذا  ایشیا پیسیفک گروپ  کے سربراہ کو عہدے سے ہٹایا جائے تا کہ ریویو پراسیس شفاف، غیر جانبدار اور بامقصد ہوسکے۔

وزیر خزانہ نے  کہا کہ  بھارت کی پاکستان مخالف روش اور عداوت پوری دنیا کے سامنے ہے، بھارت نے حالیہ دنوں میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے پاکستانی حدود میں بم گرائے جو پاکستان سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔