وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کو اجاز ت دیدی 

وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کو اجاز ت دیدی 
کیپشن: Image Source : Facebook IK

لاہور :وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نواز شریف ملک میں جہاں چاہیں گے ان کا وہاں علاج کروایا جائیگا ،عمران خان نے وزیر اعلیٰ کو ہدایات جاری کیں کہ نواز شریف کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق نواز شریف کے علاج معالجہ کیلئے ہر طرح سے تعاون کیلئے تیار ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب ملک میں جہاں چاہیں ان کو علاج کی بہتر سہولت میسر کی جائے ۔