دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، 26 فیصد تک ریکارڈ کمی

دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، 26 فیصد تک ریکارڈ کمی
کیپشن: ایشیا، یورپ اور امریکا کے لیے تیل کی فی بیرل قیمت 6 سے 7 ڈالر گھٹانے کے بعد کم ہوئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: کورونا وائرس نے دنیا میں تیل کی قیمتیں گرا دی ہیں۔ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 20 فی صد تک کم ہو گئی۔ویسٹ ٹیکساس کے سودے 32 اور برینٹ 36 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔ قیمتیں سعودی عرب کی جانب سے ایشیا، یورپ اور امریکا کے لیے تیل کی فی بیرل قیمت 6 سے 7 ڈالر گھٹانے کے بعد کم ہوئیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر جمعہ کو روس اور اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی پیداوار گھٹانے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمت کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تیل کی قیمت کم ہونے پر ٹوکیو اسٹاک میں شدید مندی رہی اور 3 فی صد سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی۔