لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے فالج کی ادویات کیلئے پالیسی طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے فالج کی ادویات کیلئے پالیسی طلب کرلی

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے فالج کی ادویات کیلئے پالیسی طلب کرلی،چیف جسٹس ہائیکورٹ مامون رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کچھ نہیں کیااور میرے پاس وقت نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں فالج کی ادویات کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ فالج کی ادویات کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی ؟،سرکاری وکیل نے کہاکہ چیف سیکرٹری سے دستخط کے بعد آج پیش کردیں گے ۔

وکیل ڈریپ نے کہا کہ درخواستوں پر 3 سے 18 ماہ لگ جاتے ہیں ،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ ڈریپ اورمحکمہ صحت اکٹھے بیٹھیں تاکہ مسئلہ حل ہو،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے فالج کی ادویات کیلئے پالیسی طلب کرلی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کچھ نہیں کیااور میرے پاس وقت نہیں ہے ۔