قطر نے پاکستانیوں کیلئے سیاحتی ویزے پر پابندی عائد کر دی

قطر نے پاکستانیوں کیلئے سیاحتی ویزے پر پابندی عائد کر دی

لاہور:  قطر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر پاکستانیوں سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے لئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو¿ سے بچنے کے لیے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے منسوخ کردیئے ہیں، نئی پابندیوں کے تحت پاکستانیوں کو آن لائن یا آن ایرائیول ویزا پر قطر نہیں آنے دیا جائے گا تاہم صرف ورک ویزے یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں۔

قطر کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی سے دوحا جانے والی قطر ائیر ویز کی پرواز سے سیاحتی ویزے پر جانے والے 48 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

قطر کی جانب سے جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں چین، مصر ، بھارت ، ایران ، عراق، لبنان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، پاکستان ، فلپائنز ، جنوبی کوریا ، سری لنکا ، شام اور تھائی لینڈ شامل ہیں ۔