کیا شاہ سلمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ؟

کیا شاہ سلمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ؟

ریاض :آل سعود میں ایک دفعہ پھر بغاوت کو ناکام بنا دیا گیا ،سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق 3شہزادوں کی جانب سے آل سعود میں بغاوت کرنے والوں میں شاہ سلمان کے بھائی اور بھتیجے شامل تھے ،اس منصوبہ کو پولیس نے ناکام بنا دیا ۔

سعودی شاہی گارڈزنے بغاوت کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیاہے ، بغاوت کو کچلنے میں کامیابی کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اقتدار پرگرفت مزید مضبوط ہوگئی ہے ،84 سالہ شاہ سلمان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اورکہا جارہا تھا کہ آیا سعودی عرب پر محمد بن سلمان کا کنٹرول ہوگا۔انہیں عالم عرب کے سب سے طاقتور حکمراں کے طور پر دیکھا جارہا ہے،سعودی قیادت کے قریبی ذرائع نے کہا کہ شاہ سلمان صحت مند اور چاق و چوبند ہیں، شاہی خاندان کے ڈسپلن کو برقرار رکھنے کیلئےبغاوت کرنے والے شہزادوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

بغاوت کی سازش کرنے والے ولی عہد شہزادہ اب شاہی گارڈز کے قبضے میں ہے ،پرنس احمد بن عبدالعزیز السعود شاہ سلمان کے بھائی ہیں اوران کے بھتیجے پرنس محمد بن نائف کو بھی بغاوت کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ،بغاوت کا مقصد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شاہ سلمان کا جانشین ہونے سے روکنا تھا ۔ پرنس نائف کے چھوٹے بھائی پرنس نواف بن نائف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔