نومنتخب صدر اشرف غنی پر راکٹ حملہ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نومنتخب صدر اشرف غنی پر راکٹ حملہ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کابل :امریکی انخلا کے اعلان کے بعد افغانستان میں اقتدار کی جنگ میں تیز ی آگئی ،اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر راکٹ فائر کیے گئے ،جس کے بعد ہر طرف افرا تفری پھیل گئی ۔

اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں امریکی نمائندہ خصوصی بھی شریک تھے جبکہ اس موقع پرکئی دھماکے سنے گئے جس کی وجہ سے تقریب بھی بدنظمی کا شکار ہوگئی، لوگ بھاگنے لگے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی،خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اشرف غنی بھی محفوظ رہے ۔

e89cd9666059654551bdd07677b56fed

افغانستان میں ایک ہی وقت میں دو افراد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے صدر کا حلف اٹھالیا،اشرف غنی نے صدارتی محل میں حلف اٹھایا جبکہ عبداللہ عبداللہ نے ان کی جیت تسلیم کرنے سے انکارکردیا اور سپیدار محل میں ایک الگ تقریب میں انہوں نے بھی حلف اٹھالیا۔

بھارتی خبررساں ایجنسی نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران متعدد دھماکے سنے گئے جبکہ اس ویڈیو میں لوگوں میں پھیلنے والی بے چینی کو دیکھا جاسکتاہے ،ایک اور صارف نے لکھا کہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کی تقریب کے دوران صدارتی محل میں پانچ راکٹ گرے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔