آدھے سر کا درد کیوں ہوتا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

آدھے سر کا درد کیوں ہوتا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟
کیپشن: آدھے سر کا درد کیوں ہوتا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟
سورس: file

لاہور: آدھے سر کا درد کتنا شدید ہوتا ہے، یہ بات وہی بتا سکتا ہے جو اکثر اس میں مبتلا رہتا ہے۔ سر میں ہونے والی یہ شدید درد سے روزمرہ کے امور سرانجام دینا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین آدھے سر کے اس درد کو ''درد شقیقہ'' بھی کہتے ہیں۔ یہ شدید درد مریض کو آنکھوں کے گرد، دماغ کی بائیں یا دائیں طرف اور پیشانی پر محسوس ہوتا ہے۔

ان حصوں میں سے جس جگہ بھی مریض کو درد محسوس ہو وہ بھاری ہو جاتی ہے اور اسے چکر بھی آنے لگتے ہیں جبکہ بعض اوقات متلی آںے کی بھی شکایت ہوتی ہے۔

اس مرض کیلئے ادویات تو موجود ہیں لیکن ان کا زیادہ استعمال صحت کو نقصان بھی دے سکتا ہے۔ اس لئے معالجین اس سے اجتناب کرنے کا ہی مشورہ دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آدھے سر کے درد کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں کھانے کی بے اعتدالی، نیند کی کمی، کھانا چھوڑنا، کسی خاص قسم کی خوشبو سے الرجی، تیز آوازیں اور تیز روشنی جو آنکھوں کو چندیا دیں شامل ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لوگوں میں اس درد کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں کیونکہ اس لئے پہلے جاننا چاہیے کہ اس کے محرکات کیا ہیں اور اس پر اجتناب کرکے اس درد سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی خاص وقت میں کھانا کھانے یا مخصوص خوراک استعمال کرنے سے درد شقیقہ ہوتا ہے تو اس کو چھوڑ دینے سے یہ درد ختم ہوجاتا ہے اور کسی دوا کا استعمال بھی نہیں کرنا پڑتا۔