گوجرانوالہ: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گوجرانوالہ: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گوجرانوالہ:  گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر گارڈز نے فائرنگ کردی۔فائرنگ، ڈنڈے لگنے اور تشدد سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق زمیندار سوسائٹی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ سوسائٹی گارڈز نے فائرنگ کردی۔ڈنڈوں سے تشدد بھی کیا جس سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مظاہرین  اور گارڈز میں جھڑپ کے دوران 12 افراد زخمی بھی  ہوئے ۔

 پولیس نے  نجی سوسائٹی کے مالک سمیت 30 افراد کو گرفتار کرلیا ۔نجی ہاؤسنگ کا لونی انتظامیہ نے مبینہ طور پر  پلاٹس کے نام پر سینکڑوں افراد سے کروڑوں کا فراڈ کیا ہے۔