اپوزیشن ضمیر خریدنے کے لئے پیسہ استعمال کرتی ہے،شبلی فراز

اپوزیشن ضمیر خریدنے کے لئے پیسہ استعمال کرتی ہے،شبلی فراز
سورس: File photo

اسلام آباد ،وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومتیں نوٹ چھاپتی تھیں ہم نے ایسا نہیں کیا ۔اپوزیشن والے ضمیروں کو خریدنے کے لئے پیسہ لگاتے ہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوہفتے کے بعد کابینہ کا اجلاس ہوا ہے ۔ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ 

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ نے روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کی منظوری دے دی ،حکومت نے نقصان دینے والے سرکاری اداروں کو بہتر کیا ہے ۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی ،پی ڈی ایم کے پاس کوئی اخلاقی قوت نہیں رہ گئی ۔پی ڈی ایم جماعتیں اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہی ہیں ۔پی ٹی آئی نے شفاف الیکشن کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے ۔ 

عوام جانتے ہیں کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کس نے کی ۔ 

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کو مضبوط اور بااختیار بنایا ہے ،دوسرے ملکوں میں سٹیٹ بینک آزاد ہوتا ہے ۔ماضی میں سیاسی فوائد کے لئے سٹیٹ بینک کو استعمال کیا جاتا رہا ہے 

انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید نے تنخواہ یا مراعات لینے سے انکار کیا ۔