ملک میں سیاسی ہلچل نے کاروبار میں مندی کا رحجان پیدا کردیا

ملک میں سیاسی ہلچل نے کاروبار میں مندی کا رحجان پیدا کردیا
سورس: File photo

کراچی، سیاسی ہلچل کے باعث کاروبار میں منفی رحجان 

تفصیلات کے مطابق پاکستان  میں سیاسی ہلچل اور کنسٹریکشن شعبے کے مراعاتی پیکج کے خاتمے کے خدشات پر  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز شروع ہونے والا منفی رجحان آج بھی برقرار رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں  828 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور  100 انڈیکس 44,222 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔شیئرز بازارمیں آج 49 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد رہی۔

ماہرین کے مطابق  مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج  152 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 930 ارب روپے رہا۔  ایک اندازے کے مطابق  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  دو کاروباری سیشنز میں سرمایہ کاروں کو 261 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ 12 مارچ کو سینیٹ انتخابات کی وجہ سے ملک بھر میں چہ میگوئیاں اور تبصروں کا بازار گرم ہے لیکن سٹاک مارکیٹ اورکاروباری لین دین کافی حد تک رکا ہوا ہے ۔