کراچی پولیس نے وکیل کار چور گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے وکیل کار چور گرفتار کرلیا
سورس: File photo

کراچی ، پولیس نے  وکیل کارلفٹر کو نویں مرتبہ گاڑی چوری کرتے ہوئے گرفتارکرلیا۔

 اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل گلشن ڈویژن نے  کارلفٹر ایوب ملک  ولد ابراہیم کو گاڑی چوری کرکے جاتے ہوئے گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 2009 سے گاڑیوں کی چوری میں ملوث  ہے اوراے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں پہلے بھی 8 مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق  ملزم نے جیل  سے ہی وکالت کا امتحان پاس کیا تھا ۔  ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وکیل کی یونیفارم کی وجہ سے نہ اسے کوئی ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑتاتھا اور نہ ہی اسے پولیس چیک کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزم وکالت کی پریکٹس کے دوران بھی خرچے پورے کرنے کے لیے گاڑیاں چوری کرتا ہے۔ گرفتارملزم ٹویوٹا کرولا گاڑی مہران گاڑی کی چابی سے کھولتا ہے ، ملزم عادی مجرم  ہے جوکہ چوری کی گاڑیاں بلوچستان کے علاقے  جھٹ پٹ  میں حاجی نامی شخص کو فروخت کرتا ہے۔ ملزم کراچی پولیس کومتعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہے۔