ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا جرائم کی شرح میں کمی کیلئے انوکھا فیصلہ، ایس ایچ اوز پریشان

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا جرائم کی شرح میں کمی کیلئے انوکھا فیصلہ، ایس ایچ اوز پریشان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) آپریشنز لاہور نے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے جرائم کی شرح میں کمی آنے تک ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بند کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے 13 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے،  شہر کے 13 تھانوں کی حدود میں وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بند کی گئی ہے اور ان تھانوں میں کاہنہ، اقبال ٹاؤن، فیکٹری ایریا، گجرپورہ، باغبانپورہ، اسلام پورہ، شاہدرہ، چوہنگ، فیصل ٹاؤن، شادباغ، غازی آباد اور لیاقت آباد شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ہفتہ وار چھٹی دینے کا حکم دیا تھا تاہم اب ڈی آئی جی آپریشنز نے جرائم کی شرح میں کمی لانے کی خاطر ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بند کر دی ہے۔