کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے مزید تین تعلیمی ادارے بند

کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے مزید تین تعلیمی ادارے بند
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث مزید تین تعلمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں جس کے باعث حالیہ لہر کے دوران بند ہونے والے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزید بند ہونے والے تین تعلیمی اداروں میں ایک نجی اور دو سرکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بند کئے جانے والے اداروں میں کالج فارگرلزجی 6  اور ماڈل کالج بوائز آئی 9 شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر پانچ تعلیمی ادارے بند کئے جا چکے ہیں جبکہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر مزید اداروں کو بھی بند کرنا پڑا تو بچوں اور اساتذہ کی صحت کو ترجیح دی جائے گی۔