کورونا نے مزید 6 افراد کی جان لے لی

 کورونا نے مزید 6 افراد کی جان لے لی

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار مزید 6 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید6 اموات ہوئیں جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 287 ہو گئی ۔جبکہ کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید 36 ہزار 569ٹیسٹ کیے گئے جس میں758افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  15 لاکھ 16 ہزار 150 تک جا پہنچی۔مثبت کیسز کی شرح  دو عشاریہ سات ہو گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار722مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں