راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے ڈیڈ وکٹ بنانے پر فواد چوہدری بھی برہم

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے ڈیڈ وکٹ بنانے پر فواد چوہدری بھی برہم

اسلام آباد: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے ڈیڈ وکٹ بنانے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 478 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 459 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 252 رنز سکور کئے اور یوں یہ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا۔ 
راولپنڈی میں 24 سال کے طویل عرصے بعد کھیلے گئے تاریخی ٹیسٹ میچ میں ڈیڈ وکٹ بنانے پر سابق کھلاڑیوں اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے بھی حیرت کا اظہار کیا گیا اور خاصی تنقید کی گئی لیکن اب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیدیا ہے۔ 
فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’ تاریخی ٹیسٹ میچ کیلئے ڈیڈ وکٹ پی سی بی کے ڈیڈ وکٹ کا انتخاب کرنے پر بہت مایوسی ہوئی۔ انتہائی خطرناک فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہونے کے باوجود ہمیں ایسی ڈیڈ وکٹ کی کیا ضرورت ہے؟ 24 سال بعد ٹیسٹ میچ اور وکٹ دیکھیں، امید ہے کہ آئندہ میچز میں مثبت کرکٹ کو موقع دیا جائے گا۔‘ 

4968636f1ad1ccb81ff30033f715a793

مصنف کے بارے میں