ملک کا بدلتا سیاسی منظر نامہ ،فائنل راؤنڈ سے قبل زرداری ،شجاعت ملاقات سے اہم خبر 

ملک کا بدلتا سیاسی منظر نامہ ،فائنل راؤنڈ سے قبل زرداری ،شجاعت ملاقات سے اہم خبر 

اسلام آباد:ملک کے بدلتے سیاسی منظرنامہ میں دو بڑے سیاسی رہنمائوں کی اہم ملاقات ہوئی ،وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد زرداری ،شجاعت کی ملاقات انتہائی اہم تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن صرف چند نمبر ز کی دوری پر ہے اور یہ نمبرز ان کو کہیں سے بھی مل سکتے ہیں جس کیلئے جہاں ایک طرف اپوزیشن اپنا پورا زور لگا رہی ہے وہیں حکومت بھی اپنے اتحادیوں سے رابطوں میں ہے ۔

ایسا ہی ایک رابطہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا آصف علی زرداری سے بھی ہوا ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آباد  زرداری ہاؤس میں  سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک حیسن جبکہ بلاول بھٹو اور  ہاؤسنگ کے وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے،چوہدری شجاعت اور زرداری کے درمیان پینتیس منٹ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی  صورتحال سمیت عدم اعتماد تحریک پر تبادلہ خیال گیا۔ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق کا وفد سابق صدر سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان مسلم لیگ ق اورآصف زرداری کے درمیان ملاقاتوں کا آخری راؤنڈ کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی پر گامزن ہے حالانکہ اس سے قبل چودھری شجاعت مٹی پاؤ کی پالیسی پر عمل پیرا تھے ،اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔