پی ٹی آئی وفد  کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات  کی اندرونی  کہانی 

پی ٹی آئی وفد  کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات  کی اندرونی  کہانی 

اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد  نے اسد عمر  کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

تحریک انصاف نےنگران پنجاب حکومت سے متعلق خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے باوجود  پی ٹی آئی کو انتخابی مہم شروع نہیں کرنے نہیں دی جارہی۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وفد کے تحفظات سنےاور ان کے حل کی یقین دہانی کرادی،سکندر سلطان راجہ نے معاملہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ اٹھانے کی  بھی یقین دہانی کراوی۔  چیف نے کہا الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کرانے کا پابند ہےاور تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔ وفد نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔