پیمرا نے ججز کے خلاف تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگادی 

پیمرا نے ججز کے خلاف تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگادی 
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز پر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کے کنڈکٹ سے متعلق لائیو یا ریکارڈڈ مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ٹی وی چینلز پر اس پابندی کا اطلاق فوری ہو گا اور ان احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں چینلز کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ماضی قریب میں متعدد مرتبہ احکامات جاری کیے گئے تاہم یہ نوٹس کیا گیا ہے کہ واضح احکامات کے باوجود چند ٹی وی چینلز لگاتار اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے کنڈکٹ سے متعلق مواد نشر کر رہے ہیں اور ان کی کردار کشی پر مبنی مہم چلا رہے ہیں جو پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

پیمرا کے مطابق یہ پابندی پیمرا ترمیمی آرڈیننس 2007 کے تحت عائد کی گئی ہے اور اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو ٹائم ڈیلے میکانزم کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ خود مختار اور آزادانہ ایڈیٹوریل بورڈ کے تشکیل کی یقینی بنائیں۔

مصنف کے بارے میں