جلد دوبارہ سڑکوں پر ہوں گے، میچ ہم جیت چکے ہیں ،حکمران چور ہیں ان سے بات نہیں ہوگی: عمران خان 

جلد دوبارہ سڑکوں پر ہوں گے، میچ ہم جیت چکے ہیں ،حکمران چور ہیں ان سے بات نہیں ہوگی: عمران خان 
سورس: File

لاہور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اٹھ مارچ کے واقعات پچیس مئی کا پارٹ ٹو تھا وہی آفیسرز کل کے واقعہ میں ملوث ہیں جو پچیس مئی کو تھے۔ 

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات  کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ  ان کا پلان یہ ہے عمران خان گرفتار ہو۔ یا نااہل پھر ہی انتخاب کروائیں گے مجھے نااہل کریں یا گرفتار۔ میچ ہم جیت چکے ہیں ۔ یہ زبردستی گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں 

 انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں مجھ پر حملے کی کوشش کررہے ہیں۔ دفعہ ایک سو چوالیس ختم ہوگئی ہے ہم دوبارہ سڑکوں ہر نکلیں گے ۔ہم جلد انتخابی جلسے شروع کرنے جارہے ہیں۔ انکا پلان ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کرکے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ یہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے ۔نوے روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین قانون نہیں رہے گا ۔ کبھی آرمی چیف سے ملاقات کا نہیں کہا۔ چوروں سے کوئی بات نہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے لئے تیار ہوں ۔جس انداز سے پرچے درج ہورہے ہیں لگتا ہے میرے خلاف مقدمات کی جلد سنچری کرنے والے ہیں  ۔مریم اور بلاول کی پروش کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے

مصنف کے بارے میں