کے پی میں انتخابات کی تاریخ، الیکشن کمیشن نے گورنر غلام علی کو طلب کرلیا 

کے پی میں انتخابات کی تاریخ، الیکشن کمیشن نے گورنر غلام علی کو طلب کرلیا 
سورس: File

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو مدعو کر لیا ہے۔ 

گورنر ہاؤس پشاور کو الیکشن کمیشن کا خط موصول ہو گیا ہے۔ گورنر اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان صوبہ میں انتخابی تاریخ سے متعلق حتمی مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ کے پی میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر سے مشاورت کرکے فیصلہ کریں الیکشن کمیشن نے گورنر کو خط لکھا جس کا جواب گورنر نے دیا لیکن تاریخ نہیں دی اب الیکشن کمیشن نے حتمی مشاورت کے لیے گورنر کو خط لکھا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں