کابینہ نے نیب ترامیم ، حج پالیسی اور نیشنل کلین ایئر پالیسی کی منظوری دیدی   

کابینہ نے نیب ترامیم ، حج پالیسی اور نیشنل کلین ایئر پالیسی کی منظوری دیدی   
سورس: File

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 ، نیشنل کلین ایئرپالیسی اور نیب ترامیم کے بال کی منظوری دے دی ہے۔ 

  

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  ہوا  جس میں  ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے پیش کردہ "نیشنل کلین ایئر پالیسی" کی منظوری دے دی۔  کابینہ نے جج پالیسی کی بھی منظوری دے دی ۔ 

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے نیشنل کلین ائیر پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ  2021 میں پاکستان کا شمار دنیا کے 3 آلودہ ترین ممالک میں تھا۔ کراچی لاہور کا شمار دنیا کے انتہائی آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے ۔  فضائی آلودگی پاکستان میں بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2019 میں فضائی آلودگی سے 2 لاکھ 35 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔فضائی آلودگی نے پاکستان میں زندگی کا دورانیہ کم کردیا ہے۔موسم سرما میں اسموگ کا مسئلہ خطرناک بن جاتا ہے۔نیشنل کلین ائیر پالیسی ملک میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات میں معاون ثابت ہوگی ۔ 

بریفنگ کے مطابق نیشنل کلین ائیر پالیسی کے تحت نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ نیشنل ایکشن کمیٹی کو ایک ٹیکنیکل کمیٹی معاونت فراہم کرے گی۔پالیسی کا مقصد شہروں کو سانس لینے لئے صاف فضا کی فراہمی ہے ۔ نیشنل کلین ائیر پالیسی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ۔ 

مصنف کے بارے میں