اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے الزام میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کوگرفتار کرلیاگیا۔شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔
شعیب شیخ ایف آئی اے کے نوٹس کے باوجود حاضری سے گریزاں تھے۔شعیب شیخ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے تحقیقات کررہی تھی ۔شعیب شیخ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویزالقادر میمن کو رشوت دینے کا الزام تھا۔
شعیب شیخ کی طرف سے جج کو 50 لاکھ روپے رشوت دینے کے شواہد سامنے آئےتھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کو رشوت دینے پر شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج تھا۔
شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر درج کیاگیا۔ مقدمہ کا اندراج ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شاہد حبیب کی طرف سے کیا گیا۔