پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت : تحقیقاتی ٹیم کو علی بلال کو ویگو ڈالے میں ہسپتال لانے والے 2 افراد کی تلاش

پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت : تحقیقاتی ٹیم کو علی بلال کو ویگو ڈالے میں ہسپتال لانے والے 2 افراد کی تلاش
سورس: File

لاہور : پی ٹی آئی کے کارکن علی  بلال کی ہلاکت کیسے ہوئی،ایس پی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

انکوائری کمیٹی نے ایدھی اہلکاروں اور ہسپتال کے عملے کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ مزید ویڈیوز کے لیے تحقیقاتی ٹیم نے پرائیویٹ کیمروں کی ویڈیو حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے 50 کے قریب ویڈیوز اور فوٹیجز حاصل کر لیں۔ انکوائری  کمیٹی کو علی بلال  کو ڈالے میں ہسپتال لیکر آنے والے دونوں افراد کی تلاش ہے ۔

بلیک رنگ ڈالے میں بلال کو ہسپتال لیکر آنے والے دونوں افراد بہانہ بنا کر ہسپتال سے غائب ہوئے تھے۔سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں بلال کو ہسپتال لیکر آنے والے دونوں افراد کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے سامنے آنے کے بعد انکوائری آگے بڑھے گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان  نے تین روز کے اندر  انکوائری رپورٹ مکمل کرنے کہ ہدایات جاری کی تھیں۔

مصنف کے بارے میں