علی بلال کے حساس اعضا پر تشدد کیا گیا، پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی 

علی بلال کے حساس اعضا پر تشدد کیا گیا، پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی 
سورس: File

لاہور: پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔  علی بلال پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 

پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی بلال کی موت دماغ میں گہری ضرب آنے کے بعد خون زیادہ بہنےسے ہوئی۔ علی بلال کے جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونا بھی موت کی وجہ بنا ۔

رپورٹ کے مطابق دماغ میں خون جمع ہونے سے علی بلال کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہوگیاتھا ۔علی بلال کوجسم کے حساس اعضاء پر بھی تشدد کیاگیا۔ علی بلال کی کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر ہواتھا۔

مصنف کے بارے میں