مصباح الحق اور یونس خان کاآخری امتحان کل سے شروع

مصباح الحق اور یونس خان کاآخری امتحان کل سے شروع

ڈومنیکا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ کل سے ڈومنیکا میں شروع ہو گا ۔
اس فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میچ جیت کر پہلی بار ویسٹ انڈین سرزمین پر تاریخ رقم کرنے کیلئے جان لڑائے گی تو دوسری جانب میزبان ٹیم بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست روایت کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ قو می ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور بلے باز یونس خان اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔