کراچی :اسٹاک گرو بن کر دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

کراچی :اسٹاک گرو بن کر دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

کراچی :سکیورٹی اینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے فیس بک پر اسٹاک مارکیٹ کا گرو بن کر عوام کو سرمایہ کاری کے مشورے دینے والے جعلساز کو پکڑ لیا۔


کراچی سے پکڑے گئے دھوکے باز اسٹاک گرو نے 6مہینے میں جعلسازی سے کروڑوں روپے کمائے۔ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق ملزم کسی خاص کمپنی کے حصص بڑی تعداد میں خریدتا اور پھر فیس بک پر اپنے فالوورز کو مشورہ دیتا کہ اس کمپنی کے مالی حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور اس کمپنی کے شیئر کی قیمت اوپر جائے گی۔

اس کے فالوور اس کمپنی کے حصص بڑی تعداد میں خرید لیتے تھے جس سے اس کمپنی کے حصص کی قیمت بڑھ جاتی اور یہ شخص اپنے حصص فروخت کر دیتا۔

ایس ای سی پی کے مطابق ملزم نے صرف 6مہینے میں 5کروڑ 80لاکھ روپے کا ناجائز منافع بنایا۔