سائیکلسٹ نے ایک انچ حرکت کیئے بغیر پیرس سے ماسکوتک کا سفر کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سائیکلسٹ نے ایک انچ حرکت کیئے بغیر پیرس سے ماسکوتک کا سفر کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

پیرس : فرانس کے معروف ایتھلیٹ اور سائیکلسٹ پاسکل پیچ نے ایک جگہ کھڑی سائیکل پر تین ہزار کلومیٹر کا سفر تہہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔یہ فاصلہ پیرس سے ماسکو تک کا بنتاہے ۔ اس نے یہ فاصلہ تہہ کرنے کے لیے تقریباََچھ دن لگے جس میں روزانہ 600کلومیٹر کا سفر تہہ کرنا پڑا ۔
پاسکل کا کہناہے کہ اس نے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے اپنی نیند تک قربان کر دی وہ صرف دو سے تین گھنٹے ہی سوتا تھا۔ مسلسل چھ دن سرف چند گھنٹوں کی نیند نے اسے تھکایا نہیں بلکہ ہر دن کے ساتھ اس کا حوصلہ بڑھتا گیا ۔
واضح رہے پاسکل اس سے پہلے بھی چھ دن مسلسل ایک جگہ ساکت سائیکل چلانے کا ریکارڈ بنا چکاہے ،جس میں اسے نے 2870کلومیٹر کا فاصلہ تہہ کیا تھا مگر اب اس نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیاہے ۔ اسکے علاوہ دس سے زائد ورلڈ ریکارڈ اس کے کھاتے میں آتے ہیں ۔
2 مئی سے شروع ہونے والے ریکارڈ کے لیے مسلسل چھ دن کی محنت کے بعد گزشتہ روز اپنی سائیکل سے اتر آیا ۔ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر پاسکل کی خوشی کی انتہائی نہیں تھی ۔