امریکی شہری نے اپنے والدین سے ” پیار “ نہ ملنے پر معاوضہ طلب کر لیا

امریکی شہری نے اپنے والدین سے ” پیار “ نہ ملنے پر معاوضہ طلب کر لیا

نیویارک: یورپ اور امریکہ میں شخص آزادی او راس قانو ن کا استعمال ایک عام سی بات ہے ۔لوگ چھوٹی چھوٹی بات پر عدالت پہنچ جاتے ہیں ۔
ایسا ہی کچھ کیا 32سالہ امریکی شہری برنارڈ نے اپنے والدین کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا ہے کہ اس کے والدین اس سے ”محبت اور شفقت “ نہیں کرتے اسلیئے اسے 200,000ڈالر ہرجانہ دلوایا جائے ۔ برنارڈ نے موقف اختیار کیا کہ اسے ایک لمبے عرصے سے اس کے والدین نے محبت نہیں کی ۔
اس کا مزید کہناتھا کہ بارہ سال کی عمر میں اس کے والدین نے اسے گھر سے نکال دیا ۔ اس کے بعد وہ سڑکوں پر ہی سوتا رہاہے ۔ وہ اب جب کبھی اپنے والدین کو ملنے جاتاہے تو وہ اسے دروازے پر گھنٹوں انتظار کرواتے ہیں ۔ مجھے میرے والدین پیار نہیں کرتے مجھے میرا معاضہ دلوایا جائے ۔
میرا یہ مقصد نہیں ہے کہ وہ مجھے اتنے پیسے دیں لیکن مجھے اتنا ضرور ہے کہ وہ مجھے پیار کریں مگر وہ پیار نہیں کرتے تو روپے دینا پڑیں گے ۔