سورج کامزاج بدستور برہم ،گرمی نے لوگوں کے چھکے چھڑا دئیے

سورج کامزاج بدستور برہم ،گرمی نے لوگوں کے چھکے چھڑا دئیے

لاہور: جھلسا دینے والی گرمی کی  ملک کے مختلف علاقوں میں سخت موسم کے وار جاری ہیں۔  کراچی میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری کو چھونے کو تیار ہے۔ موسم کی صورتحال بتانے والوں نے مزید گرمی پڑنے کی خبردی ہے جبکہ  قلات، لاڑکانہ، راولپنڈی،سرگودھا ، پشاور اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

لاہور آج بھی تپتے موسم کاراج پارہ 45 تک جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں بھی گرم اورخشک موسم کی لہر برقرار ،،درجہ حرارت 39ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ کراچی میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے، آج بھی پارہ 38 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
دادو ،لاڑکانہ اور سکھر میں بھی گرمی زوروں پر ہے۔ موسم کاحال بتانے والے کہتے ہیں کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے جبکہ مکران، قلات، لاڑکانہ،راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن، خیبرپختونخوا، اورفاٹا، کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

مصنف کے بارے میں