پشاور اور اسلام آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن، 92مشتبہ افراد کو گرفتار

پشاور اور اسلام آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن، 92مشتبہ افراد کو گرفتار

اسلام آباد: فسادیوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے گھر، گھر سرچ آپریشن کرتے ہوئے 90 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے گڑھی قمر دین میں کارروائی کرتے ہوئے عبدالواحد نامی شہری کے اغوا میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے فراش ٹاؤن میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ کہروڑ پکا بستی شیر والا میں پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا اور 52 افراد کی بائیو میڑک تصدیق بھی کی گئی۔

واضح رہے ملک میں بھر میں جاری فسادیوں کے خلاف آپریشن میں اب تک سیکڑوں مشتبہ کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں