دمشق کے نواحی علاقے سے شامی باغیوں کے انخلاءکا آغاز

دمشق کے نواحی علاقے سے شامی باغیوں کے انخلاءکا آغاز

دمشق:شامی باغیوں نے صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ ایک سمجھوتے کے تحت دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے برزہ سے انخلاء شروع کردیا ہے۔شام کے سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی کہ باغی جنگجو اور ا ن کے رشتے دار برزہ سے باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی صوبے ادلب کی جانب منتقل کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے بتایا کہ بیسیوں بسیں برزہ پہنچ گئیںاور ان پر سیکڑوں باغی جنگجو اور ان کے رشتے دار سوار ہورہے تھے۔اس قصبے سے آیندہ پانچ روز کے دوران باغی جنگجووں اور ان کے خاندانوں کی ادلب کی جانب منتقلی جاری رہے گی۔دریں اثناءجیش الاسلام کے ترجمان حمزہ بیرقدار نے کہا کہ ان کے دھڑے نے انخلاءکے اس سمجھوتے کے لیے کسی قسم کے مذاکرات میں حصہ نہیں لیا ہے اور بارزہ سے تعلق رکھنے والی ایک شہری کمیٹی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ سمجھوتا طے کیا ہے۔
شامی صدر بشارالاسد باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے جنگجووں اور ان کے خاندانوں کے انخلاءکو اپنی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔وہ اس کو مصالحتی عمل قرار دیتے ہیں جس کے تحت شامی فوج کے محاصرے کا شکار علاقوں سے جنگجو و¿ں اور ان کے خاندانوں کو مصالحت کے تحت سرکاری بسوں میں دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔