وفاقی حکومت کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار

وفاقی حکومت کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار

کراچی: سند ھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کردیا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرعاصم کیخلاف دہشتگردوں کاعلاج کرانے کا الزام ہے۔ ملزم کیخلاف کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں،ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے،سندھ ہائیکورٹ نے وفاق کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے 2 مقدمات میں سابق وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے احکامات جاری کئے  جس کے بعد انھیں 19 ماہ بعد رہا کر دیا گیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کومبارک باد دی۔ بلاول بھٹو نے حوصلے کی تعریف کی اور اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے انتہائی مشکل حالات کا بہادری سے سامنا کیا۔ وفاقی حکومت کی انتقامی کارروائیاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔

29 مارچ کو ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی تھی ۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو پچیس پچیس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین پر 479 ارب روپے کی کرپشن کے دو ریفرنسز دائر تھے۔

مصنف کے بارے میں