معروف ٹی وی رپورٹر کے منہ میں لائیو رپورٹنگ کے دوران مکھی چلی گئی

معروف ٹی وی رپورٹر کے منہ میں لائیو رپورٹنگ کے دوران مکھی چلی گئی

نیویارک: دنیا ئے سپورٹس کے معروف ٹی وی ای ایس پی این کے نیوز رپورٹر کے منہ میں لائیو رپورٹنگ کے دوران اچانک مکھی چلی گئی ، مگر رپورٹر نے اپنی رپورٹنگ کو جاری رکھا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی کا رپورٹر سان ایٹونیو اور ٹیکساس کے دوران باسکٹ بال کے میچ کے دوران رپورٹنگ کر رہاتھا ۔ ٹی وی نیوز اینکر نے اس سے متعلقہ میچ کے بارے میں معلومات لینا چاہی ، جس پر لائیو کوریج شروع ہو گئی ،مگر چند لمحوں بعد ہی اس کے منہ میں اچانک مکھی چلی گئی جس کے بعد اس کے گلے میں خراش محسوس ہوئی ۔ اس کا اظہار رپورٹر نے کیا مگر اپنی نیوز اینکر کے پوچھے گئے سوال کے جواب کو مکمل کر کے ہی چھوڑا ۔
نیوز رپورٹر کا نے لائیو رپورٹنگ کے دوران بڑے مذاحیہ انداز میں بتایا کہ اسے رپورٹنگ میں اس لیئے مشکل ہو رہی ہے کیونکہ اس کے گلے میں مکھی چلی گئی ہے ۔جس سے بولنے میں مشکل پیش آرہی ہے ۔
رپورٹر کی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔