بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ 4 سالہ بیٹی کی والدہ ہے۔ ذرائع

بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ 4 سالہ بیٹی کی والدہ ہے۔ ذرائع

اسلام آباد: بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ اور پاکستانی شہری طاہر خان کی شادی کے معاملے میں ایک اور نیا موڑ آ گیا ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ کی پہلے بھی شادی ہو چکی ہے اور اس شادی سے ان کی 4 سال کی بیٹی بھی ہے۔  بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کی بیٹی کا نام فلک بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا پر ڈاکٹر عظمیٰ کی اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ یکم مئی کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آنے والے ڈاکٹر عظمیٰ نے پاکستانی شہری طاہر خان سے نکاح کیا اور پھر بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئیں جہاں انہوں نے وطن واپس جانے کی درخواست دے دی۔ ڈاکٹر عظمیٰ کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروائے گئے بیان کے مطابق انہیں طاہر خان کے شادی شدہ ہونے کا علم نہیں تھا۔

ان کا نکاح طاہر خان سے گن پوائنٹ پر کروایا گیا۔ ڈاکٹر عظمیٰ نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ وطن واپس پہنچنے تک بھارتی ہائی کمیشن میں بھی رہیں گی، مزید یہ کہ انہوں نے سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست دی تھی۔ ڈاکٹر عظمیٰ اور طاہر خان کی شادی کے معاملہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔