دباؤ ڈال کر کھلاڑیوں سے من پسند الفاظ اگلوائے گئے، شرجیل خان

دباؤ ڈال کر کھلاڑیوں سے من پسند الفاظ اگلوائے گئے، شرجیل خان

لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے پی سی بی کے ثبوتوں کا جواب دینے کی تیاری کر لی ۔ خالد لطیف کے بعد شرجیل خان نے بھی پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق شرجیل نے جواب تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے انکا  کہنا ہے کہ دباؤ ڈال کر کھلاڑیوں سے من پسند الفاظ اگلوائے گئے۔انٹی کرپشن کوڈ کی چند شقیں آئین پاکستان سے متصادم ہیں، تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شرجیل خان بدھ کو پی سی بی کے ثبوتوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔جبکہ ڈین جونز بھی محمد یوسف اورمحمد شرجیل کے دفاع کیلئے میدان میں اتر گئے ہیں۔جواب میں تینوں کھلاڑی کے بیانات بطور کرکٹ مبصر پیش کیے جائیں گے،جواب میں بتایا جائیگا کہ ڈاٹ بال کھیل کا حصہ ہوتا۔ جمع کرائے گئے ویٹس ایپ آڈیو مسیج میں بکی نہیں بلکہ دو کھلاڑیوں کی آپس میں گفتگو ہے، جبکہ شرجیل خان کا کوئی ویٹس ایپ آڈیو مسیج موجود نہیں۔

دوسری جانب خالد لطیف کے جواب پر پی سی بی اپنا ردعمل کل دے گا ۔ اس سے قبل  معطل اوپنر شرجیل خان نے لیگ اور خاص طور پر ایک اہم آفیشل کا نام لیاتھا۔ پیشیاں بھگتنے والے لیفٹ ہینڈ بلے باز کے ذرائع نے دعویٰ کیاتھا کہ شرجیل خان کو اہم شخصیت نے بکی سے ملنے کا کہا تھا۔

مصنف کے بارے میں