سندھ اسمبلی اجلاس کی اندرونی کہانی، گو زرداری گو کے نعرے لگ گئے

سندھ اسمبلی اجلاس کی اندرونی کہانی، گو زرداری گو کے نعرے لگ گئے

کراچی: سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے قرار داد جمع کرانے پر اپوزیشن نے ایوان سر پر اٹھا لیا۔ اسپیکر کے ڈائس کا گھراؤ کر کے "گو شہلہ گو " کے نعرےلگائے گئے۔ امداد پتافی تو جوشِ خطابت میں وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ بھی کہہ گئے۔


تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے ہنگامہ برپاکر دیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے قرار داد جمع کرانے پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا،گو شہلہ گو اور گوزرداری گو کے نعرے لگاتے رہے۔ڈپتی اسپیکر ، نے پیپلز پارٹی کے ارکان کو ، بولنے کا موقع دیا تو جیالوں  نے خوب دل کی بھڑاس نکالی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما امداد پتافی نے  اپوزشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران  چیخ چیخ کر تقریر کی ، جوش خطابت میں وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ بھی کہہ ڈالے۔ پیپلز پارٹی کے رہنمامنظور وسان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ  ہر دور میں کرپشن کا سہرہ فنکشنل لیگ اور ایم کیو ایم کے سر باندھ دیا۔ تاہم ہنگامہ آرائی  کے بعد  اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آوٹ کر گئے ۔

نیوویب ڈیسک< News Source