اگر آپ کے گھٹنے چٹختے ہیں تو آپ موذی مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں

اگر آپ کے گھٹنے چٹختے ہیں تو آپ موذی مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں

ہیوسٹن: بعج اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں کو اہمیت نہیں دیتے جو بڑی بیماریوں کی طرف اشارہ ہوتی ہیں اور یہ علامیتیں دیکھتے ہوئے اگر پہلے ہی ان پر قابو پایا جائے تو ہم مہلک امراض سے بچ سکتے ہیں ۔جن خواتین و حضرات کو اٹھتے بیٹھتے اپنے گھٹنوں یا ان کے اطراف سے چٹخنے کی آواز آتی ہے وہ آگے چل کر ہڈیوں کے ایک عام لیکن انتہائی تکلیف دہ مرض گٹھیا کے شکار ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ اپنی غذا ٹھیک رکھیں اور جوڑوں کو مضبوط رکھیں اور روزانہ کی بنیادوں پر ورزش کریں ۔


امریکی ماہرین کے مطابق اگرچہ درد نہ بھی ہو لیکن صرف گھٹنوں سے کٹ کٹ کی آواز آنا بھی اس مرض کی آمد کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ ہیوسٹن کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اس طرح لوگ قبل از وقت اس مرض کو ہونے سے روک سکتے ہیں اور اپنی زندگی آسان بناسکتے ہیں۔

اس رپورٹ کے محقق کا کہنا ہے کہ ایکسرے میں اوسٹیوآرتھرائٹس یعنی استخوانی گٹھیا کا مرض ظاہر ہونے کے باوجود بھی ضروری نہیں کہ لوگ اس کی تکلیف محسوس کرسکیں۔ ایسے لوگوں میں درد کے بجائے گھٹنے بجنے کی آواز نمایاں ہوتی ہے اور قبل ازوقت انکشاف سے اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔