ماڈل ایرینا کا زیر سمند رفوٹو شوٹ ،تصاویر وائرل

ماڈل ایرینا کا زیر سمند رفوٹو شوٹ ،تصاویر وائرل

نیو یارک: شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ ایک اہم حصہ ہے اور ماڈلز نت نئے اندازوں کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتی رہتی ہیں جو ان کو ایک الگ پہچان دینے میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے زیر سمندر جہاں آبی حیات اور الجی فنجائی سمیت کئی مخلوقات موجود ہوتی ہیں وہاں فوٹو شوٹ دیکھا ہے؟

یقینا یہ آپ کے لیے حریان کن ہو گا لیکنجناب روس کی ایک ماڈل ایرینا نے زیر سمند فوٹو شوٹ کروا ک سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور یہاں حیران کن بات یہ ہے کہ ماڈل نے کوئی آکسیجن ماسک بھی نہیں پہنا ہوا جو خطرے سے خالی نہیں تھا  لیکن کیا کجیجئے زندگی تو سبھی کو پیاری ہوتی ہے مگر کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں اور وہ اپنی جان داؤ پر لگانے سے ذرا بھی نہیں گھبراتے۔ماڈل نے خطرناک شارکس کے درمیان فوٹو شوٹ کروا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

ایرینا بریٹینووا نامی خاتون نے مالدیپ کے سمندر کی 55فٹ کی گہرائی میں خطرناک شارکس اور دیگر آبی حیات کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے فوٹو شوٹ کروایا۔

واضح رہے کہ ایرینا اس سے قبل بھی آبی حیات کے درمیان زیر سمندر کئی فوٹو شوٹس کرواچکی ہے۔