کینیڈا میں فوج ہزاروں افراد کوسیلاب سے بچانے کے لئے متحرک ہو گئی

کینیڈا میں فوج ہزاروں افراد کوسیلاب سے بچانے کے لئے متحرک ہو گئی

اوٹاوا: کینیڈا میں فوج ہزاروں افراد کوسیلاب سے بچانے کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین حکام سیلابی پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے باوجود پر امید ہیں کہ وہ لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچا سکیں گے۔ صوبہ کیوبک کے متعدد دریاﺅں اور جھیلوں میں پانی گنجائش سے زیادہ ہو گیا ہے اور مونٹریال اور گاٹینیو کے درمیان پانی کا بہاﺅ 200 کلو میٹر ہے۔

پبلک سیفٹی کے وزیر مارٹن کوتیش نے زیادہ سیلاب کے باعث کیوبک کے2500 اور انٹاریو میں 300 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں