ایران میں کان کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی

ایران میں کان کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی

تہران:  ایران میں کان کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے اور امدادی ٹیموں نے ہلاک ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکالنے کیلئے 6 دن سے جاری آپریشن ختم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ بدھ کو صوبہ گلستان کے زمستن یارٹ کی کان میں ہوا جب ایک کان کن نے انجن کو سٹارٹ کرنے کی کوشش کی کہ کان میں میتھین گیس کی وجہ سے زوردار دھماکا ہو گیا۔

امدادی ٹیموں نے دھماکہ کے دوسرے روز 26کان کنوں کی نعشیں نکالیں تاہم امدادی ٹیموں کو تنگ سرنگ میں زہریلی گیس کے بھر جانے کے باعث مشکلات کا سامنا رہا اور ہلاک ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکالنے کیلئے آپریشن 6 روز تک جاری رہا۔