پنجاب میں بیوٹی پارلرز کو رجسٹرڈ کرکے ایک انڈسٹری کا درجہ دیا جائے گا، خواجہ عمران نذیر

پنجاب میں بیوٹی پارلرز کو رجسٹرڈ کرکے ایک انڈسٹری کا درجہ دیا جائے گا، خواجہ عمران نذیر

لاہور : صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن کرکے انڈسٹری کا درجہ دیا جائے گا اور ان پارلرز پر کام کرنے والی خواتین کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ خون سے پھیلنے والی بیماریوں ہیپاٹائٹس بی اورسی،ِ ایچ آئی وی ایڈز اور تھیلیسیمیا کی روک تھام کی جاسکےـ

انہوں نے کہا کہ ناک، کان چھدوانے میں آلودہ آلات کا استعمال بھی بیماریوں کو پھیلانے کی ایک بڑی وجہ ہےـ انہوں نے یہ بات ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام ویمن فیسٹیول 2017ہیلتھ اینڈ بیوٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بیگم شائستہ پرویز ملک ایم این اے ، پروفیشنل ونگ کی صدر سادیہ تیمور، مسلم لیگی ورکرز، بیوٹی پارلرز سے وابستہ خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ شوبز سے وابسطہ شخصیات اور فنکاروں نے بھی شرکت کیا ـ ڈائریکٹر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر زاہدہ سرور اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجودتھےـ اس موقع پر مختلف سٹالز بھی لگائے گئے جس میں محکمہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کا کیمپ بھی لگایا گیاـ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ اس کیمپ میں چار ہزار سے زائد خواتین و حضرات کی سکریننگ اور ویکسینیشن کی جائے گیا ـ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ بیوٹی پارلرز سے منسلک خواتین محنت کش ہیں جو اپنے خاندانوں کی کفالت کررہی ہیں۔

وزیر صحت کا کہناتھا کہ اب اس شعبہ کو ریگولرائز کیا جارہا ہے اور اسے بطور ایک انڈسٹری ترقی دی جائے گیاـ خواجہ عمران نذیر نے انکشاف کیا کہ اس وقت پورے ملک میں تقریبا اڑھائی کروڑ افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثر ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہےـ انہوں نے کہا کہ حکومت بیوٹی پارلرز اور فیشن انڈسٹری کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی اور بیماریوں کی روک تھام کی جائے گیا ـ خواجہ عمران نذیر کا یہ کہنا تا کہ یہ جمہوریت کا ہی حسن ہے کہ لوگ کھل کر تنقید کرتے ہیں اور انہیں کوئی روکتا نہیں لیکن ڈکٹیٹر کے دور میں ان لوگوں کو یہ جرات نہیں ہوتی تھی ـ تقریب سے مسلم لیگ (ن) پروفیشنل ونگ کی سادیہ تیمور اور بیگم شائستہ پرویز ملک نے بھی خطاب کیاـ

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں